9 ستمبر 2014 - 15:01
مصر اور سعودی عرب کا مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے عراق، شام اور لیبیا کے بحرانوں سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ سے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے کل ایک بیان میں کہاکہ مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سامح شکری اور سعود الفیصل نے خطے میں دہشتگردی سے مقابلے کے لۓ علاقائي اور عالمی کوششیں جاری رکھنے اور شام ، عراق اور لیبیا کے اختلافات کے حل پر زور دیا ہے۔ مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ایسی حالت میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے کہ جب عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے اتوار کے دن قاہرہ میں منعقدہ اجلاس میں خطے میں دہشتگرد گروہ داعش اور دوسرے دہشتگرد گروہوں کے عناصر کامقابلہ کرنے کے مقصد سے ضروری تدابیر اختیار کۓ جانے ، خطے میں انتہاپسندی کی روک تھام کے لۓ علاقائی اور عالمی تعاون میں تقویت اور داعش سمیت تمام دہشتگرد گروہوں سے مقابلے پر تاکید کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲